افغانستان: بم دھماکہ، 2 امریکی فوجی ہلاک

صوبہ قندھار میں بم دھماکے کے نتیجے میں نیٹو  کے 2 امریکی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے

1339170
افغانستان: بم دھماکہ، 2 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان  کے جنوبی صوبے قندھار میں بم دھماکے کے نتیجے میں نیٹو  کے 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں متعین نیٹو فورسز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق قندھار میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب امریکی فوجی علاقے سے گزر رہے تھے۔

بیان کے مطابق دھماکے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ قندھار کے گورنر حیات اللہ حیات نے بھی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ صوبہ قندھار  کی تحصیل داند کے علاقے حق بر کاریز میں ہوا۔

حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں