آج کی مسلم امہ ترقی سے دور انسانی تہذیب سےعاری ہے:مہاتیر محمد

کوالالمپور اجلاس کے دوران  مہاتیر محمد نے کہا کہ دور جدید  میں مسلم ممالک تمام قیمتی وسائل اور دولت سے مالا مال ضرور ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ انہیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا نہیں کیا جا سکتا

1325961
آج کی مسلم امہ ترقی سے دور انسانی تہذیب سےعاری ہے:مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد  نے کہا ہے کہ آج       کی دنیا میں کوئی بھی اسلامی ملک خود کو ترقی یافتہ کہلوانے کا حق نہیں رکھتا۔

 2019 کوالالمپور اجلاس  کی افتتاحی تقریب  سے خطاب کے دوران   انہوں نے کہا کہ  آج  کی مسلم امہ  مغربی طاقتوں  کی طرف سے  دہشتگردی      اور اسلام دشمنی        کا گڑھ سمجھی جاتی ہیں  ،ماضی میں  اسلامی ریاستیں  ترقی   اور تہذیب و تمدن   کا مرکز  تھیں جنہوں نے اسلامی تعلیمات کو دنیا بھر میں  پھیلایا  مگر آج  کی دنیا میں مسلم امہ رسوائی  سے دوچار  ہے  جو کہ  سائنسی علوم کی بہرہ آوری سے دور انسانی تہذیب سے  بھی عاری سمجھی جاتی ہے۔

 مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ دور جدید  میں مسلم ممالک تمام قیمتی وسائل اور دولت سے مالا مال ضرور ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ انہیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ کوالالمپور اجلاس اس سلسلے میں ایک کوشش ہے کہ  ہم مسلم دنیا کے مسائل حل  کرنے میں مشترکہ  لائحہ عمل اپنائیں اور اپنا مستقبل تابناک بنانے میں ایکدوسرےکی مدد کریں۔

 

 



متعللقہ خبریں