افغانستان: بم دھماکہ، 15 افراد زخمی

مزار شریف میں بائیسکل پر نصب بم  پھٹنے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی

1324479
افغانستان: بم دھماکہ، 15 افراد زخمی

افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں بائیسکل پر نصب بم  پھٹنے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بلخ پولیس ڈائریکٹر آفس کے ترجمان عادل شاہ عادل  نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آلکوزائے اسکوائر  میں ایک بائیسکل پر نصب بم کو اس وقت اڑا دیا گیا جب پولیس کی گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔

عادل نے کہا ہے کہ حملے میں 12 شہری اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں