افغانستان: انتخابی نتائج کا اعلان غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

افغانستان میں 28 ستمبر کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان دوبارہ ملتوی ہو گیا

1305928
افغانستان: انتخابی نتائج کا اعلان غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

افغانستان میں 28 ستمبر کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان دوبارہ ملتوی ہو گیا ہے۔

افغانستان انتخابی کمیشن  انتظامی کمیٹی  کے رکن اورنگ زیب نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کے اعلان کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف بڑھتے ہوئے ردعمل  کی وجہ سے انتخابی نتائج کے اعلان کو ملتوی کر دیا گیا  ہے علاوہ ازیں 2 دن سے 25 علاقوں  میں جاری گنتی کے کاموں کو بھی روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جانا تھا جسے 14 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

دوسری طرف افغانستان انتظامی کمیٹی  کے سربراہ اور صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ  اور دیگر صدارتی امیدواروں میں سے گلبدین حکمت یار  اور رحمت اللہ نبیل  نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی مخالفت کی تھی۔



متعللقہ خبریں