بنگلہ دیش: دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، 16 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے مشرق میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے

1305201
بنگلہ دیش: دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، 16 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے مشرق میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ  سے 100 کلو میٹر مشرق  میں برہمن باریا  کے علاقے میں جنوبی شہروں چٹاگانگ اور ڈھاکہ  کے لئے عازم سفر ہونے والی دو ٹرینیں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے والی امدادی ٹیموں نے 16 افراد کی لاشیں  نکالنے اور 40 زخمیوں کی اطلاع دی ہے۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور  ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثے کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں