امریکہ کے وزیر دفاع کا ہنگامی دورہ افغانستان

امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر کا افغانستان کے دارالحکومت کابل کا ہنگامی دورہ اور صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات

1291466
امریکہ کے وزیر دفاع کا ہنگامی دورہ افغانستان

امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا ہنگامی دورہ کیا اور صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات صدارتی پیلس  میں ہوئے اور ان میں کابل میں امریکہ کے سفیر جان بوس اور افغانستان کے لئے نیٹو کے کمانڈر سکاٹ مِلر نے بھی شرکت کی۔

امریکہ کے وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے ملک میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ افغان سکیورٹی فورسز کے لئے تعاون کو جاری رکھے گا۔

صدر اشرف غنی نے بھی امریکی امداد پر مارک ایسپر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حکومت کرپشن کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر سنجیدہ سطح کی کاروائیاں کر رہی ہے۔

مذاکرات کے بارے میں صدارتی پیلس سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسپر اور غنی کے درمیان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات  کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں نیٹو کے تحت 14 ہزار امریکی فوجی فرائض انجام دے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں