چین برّاعظم افریقہ کے لئے سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک

حالیہ 4 سالوں میں 72.2 بلین ڈالر کے ساتھ چین برّاعظم افریقہ کے لئے سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے

1284743
چین برّاعظم افریقہ کے لئے سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک

حالیہ 4 سالوں میں 72.2 بلین ڈالر کے ساتھ چین برّاعظم افریقہ کے لئے سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے۔

بین الاقوامی کنسلٹنگ اینڈ مانیٹرنگ  کمپنی ارنسٹ اینڈ ینگ EY کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2014 سے 2018 کے درمیان  72.2 بلین ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ برّ اعظم افریقہ کے لئے سب سے زیادہ براہ راست  سرمایہ کرنے والا ملک چین ہے۔

چین کے بعد فرانسیسی زبان بولنے والے ممالک کے لئے 34.1 بلین ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ فرانس  دوسرے، 30.8 بلین ڈالر کے ساتھ امریکہ تیسرے اور 25.2 بلین ڈالر کے ساتھ متحدہ عرب امارات چوتھے نمبر پر ہے۔

چین جن سیکٹروں میں سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرتا ہے ان میں تھوک پرچون ، انفراسٹرکچر، ٹیلی کمیونیکیشن، سیاحت، میڈیا اور ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں برّاعظم افریقہ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کھینچنے والا ملک 44.8بلین ڈالر کے ساتھ مصر تھا اس کے بعد 41.7 بلین ڈالر کے ساتھ جنوبی افریقہ  دوسرے نمبر پر اور 30 بلین ڈالر کے ساتھ مراکش تیسرے نمبر پر رہا۔ان ممالک کے بعد ترتیب کے ساتھ نائیجیریا ، کینیا اور ایتھوپیا کا نمبر آتا ہے۔

برّاعظم میں حالیہ دور میں ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری میں اضافے پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ افریقہ میں اب تک 600 کے قریب ٹیکنالوجی مراکز قائم کئے جا چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور مصر سب سے زیادہ ٹیکنالوجی فرموں کو کھینچنے والے ممالک ہیں۔



متعللقہ خبریں