ایران کی بھارتی حکومت سے کشمیر میں عوامی مسائل کو حل کی درخواست

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس  کے سلسلے میں نیو یارک میں موجود روحانی اور مودی نے علاقائی معاملات پر غور کیا

1277494
ایران کی بھارتی حکومت سے کشمیر میں عوامی مسائل کو حل کی درخواست
ruhani, rugunda.jpg

ایرانی صدر حسن روحانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سےمقبوضہ کشمیر میں عوامی مسائل کا حل تلاش کرنے والے کسی موقف کو اپنانے کی درخواست کی ہے۔

روحانی، مودی اور یوگنڈا کے وزیرا عظم کی نیو یارک میں ملاقات سر انجام پائی۔

ایرانی صدارتی محل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس  کے سلسلے میں نیو یارک میں موجود روحانی اور مودی نے علاقائی معاملات پر غور کیا۔

روحانی نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان جو کہ خطہ ایشیا کا ایک اہم ملک ہے سے  ایران کے دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور ان دونوں کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ  دینے کی استعداد موجود ہے، ایران  ہندوستان اور افغانستان  چابا ہار بندرگاہ سے استفادہ کر رہے ہیں  اور اس سے علاقائی عوام   کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

مودی نے ایران کے پر امن مقاصد کی حامل جوہری توانائی  سے استفادہ کرنے کا حق موجود ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان محض اقوام متحدہ کی سرکاری پابندیوں کو تسلیم کرتا ہے اور ہم ایران کے ساتھ ممکنہ لین دین کے معاملات میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

روحانی نے مودی کو تہران  کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

 

 



متعللقہ خبریں