افغانستان: نیٹو فوجیوں پر مسلح حملہ، 3 فوجی زخمی

صوبہ قندھار میں نیٹو فوجیوں پر مسلح حملے میں 3 فوجی زخمی ہو گئے

1275260
افغانستان: نیٹو فوجیوں پر مسلح حملہ، 3 فوجی زخمی

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار  میں نیٹو فوجیوں پر مسلح حملے میں 3 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں متعین نیٹو یونٹوں کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق قندھار ائیرپورٹ پر ڈیوٹی  دینے والے ایک پولیس اہلکار نے نیٹو فوجیوں پر مسلح حملہ کر دیا۔

حملے میں 3 نیٹو فوجی زخمی ہو گئے ہیں اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور جاری کردہ بیان میں 12 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔



متعللقہ خبریں