مقبوضہ کشمیر کے متاثرہ کنبے اپنے بچوں کی تلاش میں

5 اگست کی صبح قابض فوجیوں نے ایک عورت کے بیٹے کے کمرے میں زبردستی گھستے ہوئے اسے گرفتار کیا

1273728
مقبوضہ کشمیر کے متاثرہ  کنبے اپنے بچوں کی تلاش میں

مقبوضہ کشمیر کی فیمیلز بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست کے بعد سے قید کیے جانے والے اپنے اقرباء سے ملاقات کرنے  کی اجازت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ان خاندانوں نے امریکی خبر ایجنسی اسوسیٹیڈ پریس کو  بتایا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے افراد سے تا حال کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

پولیس کے تشدد کا سامنا کر سکنے کے ڈر سے اپنے بیٹے کا نام دینے سے گریز کرنے والی ایک ستر سالہ  ماں کا کہنا ہے کہ "5 اگست کی صبح قابض فوجیوں نے اس کے بیٹے کے کمرے میں زبردستی گھستے ہوئے اسے گرفتار کیا۔"

متاثرہ عورت  کا کہنا تھا کہ اس نے دس دنوں تک جموں و کشمیر  کی دس جیلوں کے چکر کاٹےحتی وہ پاکستان کی سرحدوں کے جوار کے علاقے تک گئیں تا ہم اس کے بیٹے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

آگرہ کی جیل میں ہونے کی اطلاع پانے پر وہ 965 کلو میٹر کا سفر کرتے ہوئے آگرہ سنٹرل جیل   تک پہنچیں جہاں پر کئی دوسرے متاثرہ  خاندان بھی اپنے خاندانی افراد سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

ایک طویل انتظار کے بعد انہیں اپنے بیٹے سے ملنے کی اجازت دی گئی  جو کہ ان کے لیے   کسی عید کی خوشی سے کم نہ تھا۔



متعللقہ خبریں