"فوکوشیماجوہری تنصیب کا واقعہ" 3 مینیجرز بری ہو گئے

ٹوکیو کی ایک عدالت کے مطابق، جوہری  تنصیب  کے منتظم ادارے ٹیپکو سے تعلق رکھنے والے ان دونوں مینیجرز کو اس جوہری مرکز میں رونما ہونے والے حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا نہیں جا سکتا

1272798
"فوکوشیماجوہری تنصیب کا واقعہ" 3 مینیجرز بری ہو گئے

جاپان میں فوکوشیما جوہری  تنصیب  کے تین سابقہ منیجرز کو غفلت کے سبب ہلاکتوں کے ایک مقدمے میں بری کر دیا گیا ہے۔

 ٹوکیو کی ایک عدالت کے مطابق، جوہری  تنصیب  کے منتظم ادارے ٹیپکو سے تعلق رکھنے والے ان تینوں مینیجرز کو اس جوہری مرکز میں رونما ہونے والے حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا نہیں جا سکتا۔

 جرم ثابت ہونے پر انہیں پانچ پانچ  سال  سزائے قید سنائی جا سکتی تھی۔

2011ء میں زلزلے اور سونامی کے بعد فوکوشیما کے جوہری مرکز کا کولنگ سسٹم خراب ہو گیا تھا۔

 اسے 1986ء میں چرنوبل کے بعد سب سے بڑا جوہری حادثہ قرار دیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں