بھارت: پولیس نے سابق وزیراعلی کشمیر فاروق عبداللہ کو گرفتار کرلیا

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے  کشمیری رہنما فاروق عبداللہ کوان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ہے

1270136
بھارت: پولیس نے سابق وزیراعلی کشمیر فاروق عبداللہ  کو گرفتار کرلیا

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے  کشمیری رہنما فاروق عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر کے مطابق ،انہیں آج  سری نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

 پولیس  کا کہنا ہے کہ  اس بات کا فیصلہ بعد میں ہوگا کہ انہیں کب تک حراست میں رکھا جائے گا۔

81 سالہ فاروق عبداللہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

 یہ گرفتاری اُس متنازعہ بھارتی قانون کے تحت عمل میں آئی ہے جس کے تحت  کسی بھی شخص کو بغیر کسی الزام یا عدالتی کارروائی کے دو سال  تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں