افغانستان: بم حملہ، ایک شخص ہلاک

بم ننگرہار کے معروف ڈاکٹروں میں سے نوروز شنواری کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا

1267008
افغانستان: بم حملہ، ایک شخص ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار  میں بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ننگرہار کے گورنر دفتر کے ترجمان عطا اللہ ہوگیانی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بم ننگرہار کے معروف ڈاکٹروں میں سے نوروز شنواری کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو  اس وقت پھٹ گیا کہ جب گاڑی جلال الدین شہر سے  گزر رہی تھی۔

ہوگیانی کے مطابق حملے میں عطا اللہ شنواری ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں