چین: 5.4 کی شدت سے زلزلہ، ایک شخص ہلاک، 29 زخمی

چین میں 5.4کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے

1265473
چین: 5.4 کی شدت سے زلزلہ، ایک شخص ہلاک، 29 زخمی

چین کے صوبے سچیان کے شہر نیجیانگ میں 5.4کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے ہیں۔

چین زلزلہ سینٹر کے جاری کردہ بیان کے  مطابق ملک کے جنوبی صوبے سچیان کے شہر نیجیانگ میں 5.4کی شدت سے آنے والے  زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

چین کے مرکزی ٹیلی ویژن چینل CCTV کی خبر کے مطابق زلزلے کا مرکز نیجیانگ  سے منسلک تحصیل ویوین  تھی اور زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے ہیں۔

زلزلے  کے فوراً بعد 4 کی شدت سے ضمنی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے 17 گھر مسمار ہو گئے ہیں جبکہ 215 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں زلزلہ زدہ علاقے میں بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہو گئی۔

علاقے میں امدادی کاموں کو سلسلہ جاری ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز: #زلزلہ , #چین

متعللقہ خبریں