افغانستان: خود کش بم حملہ 10 افراد ہلاک، 12 زخمی

صوبہ کندز میں خود کش بم حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے

1261813
افغانستان: خود کش بم حملہ 10 افراد ہلاک، 12 زخمی

افغانستان کے شمالی صوبے کندز میں کئے گئے خود کش بم حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ کندز کے مرکزی چوک میں جمع پولیس حکام کے درمیان کیا گیا۔

حملے میں 10 افراد ہلاک اور پولیس ڈائریکٹر منظور استانکزئی سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور نے خود کو صحافی ظاہر کر کے پولیس حکام کے درمیان خود کو اڑا دیا۔



متعللقہ خبریں