افغانستان، طالبان کے حملے میں 11 محافظین ہلاک

فیض آباد تحصیل سے منسلک  گوگل داش گا­­وں  کے ایک تھانے پر حملے کے بعد جھڑپ ہوئی

1259643
افغانستان، طالبان کے حملے میں 11 محافظین ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے جزجان   میں محافظین کے ایک تھانے  پر طالبان کے حملے میں ایک محافظ کمانڈر  اور 10 محافظین  ہلاک ہو گئے۔

فیض  آباد کے کمشنر عالف شاہ  کا کہنا ہے کہ فیض آباد تحصیل سے منسلک  گوگل داش گا­­وں  کے ایک تھانے پر حملے کے بعد جھڑپ ہوئی۔

کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس تصادم میں ایک کمانڈر اور 10 محافظین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، تصادم میں طالبان کو بھی جانی نقصان پہنچا ہے۔

ادھر طالبان نے اپنے اعلان میں دعوی کیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں  محافظ تھانے کا کنٹرول ان  کے ہاتھ میں آ گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں