افغانستان: نیٹو طیاروں کی شہریوں کے گھروں پر فائرنگ

صوبہ لوگر میں نیٹو فورسز کے طیاروں نے غلطی سے شہریوں  پر فائر کھول دیا، ایک شخص ہلاک 4 زخمی

1258385
افغانستان: نیٹو طیاروں کی شہریوں کے گھروں پر فائرنگ

افغانستان کے صوبہ لوگر میں نیٹو فورسز کے طیاروں نے غلطی سے شہریوں  پر فائر کھول دیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

لوگر ضلعی اسمبلی  کے سربراہ حسیب اللہ ستانکزئی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیٹو فورسز کے طیاروں نے طالبان کے خلاف جاری کردہ آپریشن میں لوگر کے گاوں بابوس  میں غلطی سے شہریوں کے گھروں پر فائر کھول دیا۔

ستانکزئی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے جاری کردہ تحریری بیان میں نیٹو سے شہریوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم نیٹو کی طرف سے موضوع سے متعلق  تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں