افغانستان: طالبان کا پولیس مرکز پر حملہ،3 اہلکار ہلاک
مشرقی افغان صوبہ ننگر ہار کے قصبے ہوگیانی میں پولیس مرکز پر طالبان نے حملہ کر دیا جس میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے
1257657
مشرقی افغان صوبہ ننگر ہار کے قصبے ہوگیانی میں پولیس مرکز پر طالبان نے حملہ کر دیا ۔
اس حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
صوبائی انتظامیہ کے ترجمان عطا اللہ ہوگیانی کے مطابق، طالبان نے غازی پولیس مرکز پر حملہ کر دیا جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔
اس حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں 5 طالبان ہلاک جبکہ 8 زخمی بھی ہوئے۔
طالبان نے اس حوالے سے فی الوقت بیان نہیں دیا ہے ۔
متعللقہ خبریں
افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
17 مئی کو صوبہ بامیان میں سیاحوں پر مسلح حملہ تنظیم نے کیا تھا