افغانستان: بم حملہ اور مسلح جھڑپ، 42 افراد ہلاک

افغانستان کے دو مختلف شہروں میں بم حملے اور جھڑپ کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے

1249131
افغانستان: بم حملہ اور مسلح جھڑپ، 42 افراد ہلاک

افغانستان کے دو مختلف شہروں میں بم حملے اور جھڑپ کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق دارالحکومت کابل  میں ایک بائیسکل پر نصب بم مقامی وقت کے   مطابق شام 4 بجے کے قریب پھٹ گیا۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب وزارت داخلہ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ سے گزر رہی تھی۔

حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

ملک کے ایرانی سرحد پر واقع شہر ہرات میں بھی طالبان سے الگ ہونے والے ایک گروپ اور طالبان سے منسلک فورسز کے درمیان زمین کے مسئلے پر مسلح جھڑپ ہوئی۔

علاقائی کونسل کے رکن وکیل احمد  کے مطابق جھڑپ میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں