چین: ہلاکتوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی

صوبہ گیوجیو میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی

1243724
چین: ہلاکتوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی

چین کے صوبے گیوجیو میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے۔

چین کے ٹیلی ویژن چینل CCTV کے مطابق صوبہ گیوجیو سے منسلک شہرلیوپان شوئی کی تحصیل  شیوچنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 تک پہنچ گئی ہے  ، 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور زخمی ہونے والے 11افراد  کا علاج جاری ہے۔

علاقے میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں گذشتہ ہفتے کے اواخر میں پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں 23 میں سے  21 گھر بھی مسمار ہو گئے تھے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ 23 گھروں میں 77 افراد رہائش پذیر تھے علاوہ ازیں 8 افراد کام یا تعطیل  کی وجہ سے علاقے میں موجود تھے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے وقت علاقے میں موجود کُل 85 افراد میں سے 23 آفت زدہ جگہ سے باہر تھے ۔



متعللقہ خبریں