بھارت، بچوں سے زیادتی کرنے والے کو موت کی سزا دی جائیگی

زیادتی کے جُرم میں 20 برس سزائے قید ہونے  والے اس ملک میں  سزائے موت کے عمل درآمد سے جنسی جرائم میں کمی آنے کی توقع کی جاتی ہے

1234989
بھارت، بچوں سے زیادتی کرنے والے کو موت کی سزا دی جائیگی

ہندوستان میں بچوں کے استحصال کے جرائم   میں سزائے موت کی سزا کو لاگو کر دیا گیا ہے۔

اس ہفتے نافذ العمل  ہونے والے اس قانون کے ساتھ ملک میں  بچوں کے استحصال کے مرتکب مجرمین  کو اب سزائے موت دی جائیگی ۔

اس سےپیشتر زیادتی کے جُرم میں 20 برس سزائے قید ہونے  والے اس ملک میں  سزائے موت کے عمل درآمد سے جنسی جرائم میں کمی آنے کی توقع کی جاتی ہے۔

اس عمل درآمد کے ساتھ بچوں کے استحصال پر مبنی  مناظر کو بھی  جگہ دینے والی ویب سائٹس اور ان کو شیئر کرنے  کو جرم  تصور کیا جائیگا۔

بین الاقوامی لاپتہ اور غلام  بچوں  سے متعلق ادارے کے اعداد وشمار کے مطابق  دنیا بھر میں انٹر نیٹ کے ذریعے بچوں کے استحصال کے واقعات  کی تعداد 5 برس قبل ایک لاکھ تھی تو امسال یہ 18 ملین تک  ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں