افغانستان: بم سے مسلح گاڑی سے حملہ، 12 افراد ہلاک 179 زخمی

صوبہ غزنی کے مرکز میں خفیہ ایجنسی ڈائریکٹریٹ  کی عمارت پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 179 زخمی ہو گئے ہیں

1231588
افغانستان: بم سے مسلح گاڑی سے حملہ، 12 افراد ہلاک 179 زخمی

افغانستان کی خفیہ ایجنسی ڈائریکٹریٹ پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کئے گئے حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ غزنی  کے گورنر دفتر کے ترجمان عارف نوری نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزنی کے مرکز میں خفیہ ایجنسی ڈائریکٹریٹ  کی عمارت پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نوری کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 8 خفیہ ایجنسی کے اہلکار ہیں۔

افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان وحید الدین مایار نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملے میں 12 افراد ہلاک اور 179 افراد زخمی ہو گئےہیں۔

مایار کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

غزنی ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زخمی ہونے والوں میں  اکثریت شہریوں کی ہے۔

اس دوران افغانستان کی وزارت تعلیم  کی ترجمان نورئیے نزہت نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  حملے قریب واقع 3 اسکول منہدم ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے ۔

اس حملے کا ایک ایسے وقت میں ہونا کہ جب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں  طالبان کے نمائندوں اور امریکی حکام کے درمیان امن مرحلے کے لئے مذاکرات جاری ہیں مرکز توجہ بنا ہے۔



متعللقہ خبریں