عدلیب کے غیر عسکری علاقوں پر اسد قوتوں اور روسی طیاروں کے لگا تار حملے

ابتک خان شیخون  میں ایک، موضع محامبل  میں 13 افراد سمیت مجموعی طور پر 14 معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

1231227
عدلیب کے غیر عسکری علاقوں پر اسد قوتوں اور روسی طیاروں کے لگا تار حملے

شام میں اسد قوتوں اور روسی لڑاکا طیاروں  کے عدلیب  کے غیر عسکری علاقے کی سرحدوں کے اندر  واقع رہائشی علاقوں پر کل رات گئے  سے ابتک جاری فضائی و بری حملوں میں 14 شہری ہلاک جن میں اکثریت بچوں اور خواتین  کی ہے، اس دوران  کم ازکم 20 شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سول دفاعی تنظیم کے حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق رات گئے  سے ابتک خان شیخون  میں ایک، موضع محامبل  میں 13 افراد سمیت مجموعی طور پر 14 معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سول دفاعی تنظیم کی امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا ہوا ہے  تو ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عسکری مخالفین کے طیارہ واچ ہاؤس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے پیغام میں خان  شیخون اور سرمین گاؤں پر فضائی حملے  کے بارے میں روس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "رسی لڑاکا طیاروں نے ہمیمن  فوجی اڈے سے پرواز کی تھی۔"

 

 



متعللقہ خبریں