افغانستان: پولیس چوکی پر طالبان کا حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک

صوبہ ہرات کی سرحدی پولیس چوکی پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک، 3 زخمی

1229788
افغانستان: پولیس چوکی پر طالبان کا حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات  کی سرحدی پولیس چوکی پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ ہرات کی ففتھ بارڈر بریگیڈ کے نائب کمانڈ ر بہا و الدین غوری نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ہرات کے علاقے تورغوندی  کی سرحدی پولیس چوکی پر حملہ کیا جس میں 5 سرحدی پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں