ایران اپنی اقتصادیات کو بہتر بنانے کی جانب بھر پو توجہ دے گا: علی خامنائی

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنائی نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی پابندیوں سے ان کا ملک بری طرح متاثر ہوا ہے اور اقتصادی حالات میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح بن گئی ہے

1214017
ایران اپنی اقتصادیات کو بہتر بنانے کی جانب بھر پو توجہ دے گا: علی خامنائی

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنائی نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی پابندیوں سے ان کا ملک بری طرح متاثر ہوا ہے اور اقتصادی حالات میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاحمت کی قیمت چکانا پڑتی ہے تاہم دشمن کے آگے ہتھیار ڈال دینا اس سے کئی گنا زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

دریں اثنا ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جنگ اور بات چیت کا کوئی باہمی میل نہیں، امریکی پابندیاں درحقیقت ایران کے اخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکی پابندیوں کو اقتصادی جنگ قرار دیا، اگرچہ انسانی ضروریات مثلا خوراک، دوائیں، زرعی اور طبی آلات و مشینریز ان سے مشتثنی ہیں تاہم اس کے باوجود تہران کا دعوی ہے کہ پابندیوں نے شہریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران یہ اعلان کر چکا ہے کہ پابندیاں اٹھائے جانے سے قبل امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

اپنے ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر کہا کہ امریکی پابندیاں درحقیقت ایران کے اخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے جس نے بے قصور شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ اور بات چیت خواہ شرائط کے ساتھ ہوں یا ان کے بغیر یہ آپس میں جوڑ نہیں کھاتیں۔

یاد رہے کہ ایران نے چین کے خلاف امریکہ کی تجارتی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک قسم



متعللقہ خبریں