افغانستان: اوپر تلے 3 بم حملے

دارالحکومت کابل میں اوپر تلے 3 مختلف بم حملے، ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے

1212672
افغانستان: اوپر تلے 3 بم حملے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اوپر تلے 3 مختلف بم حملے  کئے گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پہلا حملہ یونیورسٹی  کی بس پر   کیا گیا جبکہ دیگر2 حملے پہلے کے قریبی مقامات پر کئے گئےہیں۔

رحیمی نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں ایک شخص ہلاک اور  17 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں