افغانستان: بم سے مسلح گاڑی سے حملہ 5 پولیس اہلکار ہلاک

غزنی کے مرکز میں واقع پولیس تھانے پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ، حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک  اور 4 شہری اور 7 پولیس اہلکار زخمی

1212745
افغانستان: بم سے مسلح گاڑی سے حملہ 5 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ غزنی میں بم سے مسلح گاڑی سے کئے گئے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزنی کے گورنر دفتر کے ترجمان محمد عارف نوری نے ذرائع ابلاغ  کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزنی کے مرکز میں واقع پولیس تھانے پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ کیا گیا۔ حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک  اور 4 شہری اور 7 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔



متعللقہ خبریں