مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے مزید پانچ کشمیری شہید

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں ایک بارپھر نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیریوں کوشہید جب کہ ایک گھرکوبھی نذرآتش کیا۔ واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسزکے خلاف سڑکوں پرنکل آئی تاہم ضلع بھرمیں کشمیریوں کا شدید احتجاج تاحال جاری ہے

1202365
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے مزید پانچ کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری شہید کر دیے۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں ایک بارپھر نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیریوں کوشہید جب کہ ایک گھرکوبھی نذرآتش کیا۔ واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسزکے خلاف سڑکوں پرنکل آئی تاہم ضلع بھرمیں کشمیریوں کا شدید احتجاج تاحال جاری ہے۔ بھارتی فورسزکی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فورسزکی جانب سے ضلع ڈوڈا کے علاقے بھدیرواہ میں بھی نوجوان نعیم شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں بھارتی فورسزنے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

ادھر بارہ مولہ میں 13 مئی کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان بھی چل بسا۔

پلوامہ کے علاقے دالی پورہ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور علاقے کا محاصرہ کرکے ان چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

قابض انتظامیہ نے پلوامہ میں کرفیو نافذ کر کے موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

13 مئی کو بارہ مولہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ادھر دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ واربریفنگ میں کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو اب ایک فوجی کیمپ میں بدل دیا گیا ہے، کشمیری بھارتی ظلم کی داستان اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری شہید کر دیے، دفتر خارجہ نے کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارت حریت رہنماؤں کو فی الفور رہا کرے۔ کشمیری اپنی آزادی کی داستان خون سے لکھ رہے ہیں، کشمیریوں کے خون کی قیمت کوئی ادا نہیں کر سکتا۔



متعللقہ خبریں