افغانستان میں دہشت گردوں نے افطاری کے منتظر لوگوں کا خون بہا دیا

ابتدائی معلومات کے مطابق ان حملوں میں 4 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہے

1200660
افغانستان میں دہشت گردوں نے افطاری کے منتظر لوگوں کا خون بہا دیا

افغانستان  میں کل  افطار ی  کے اوقات میں اوپر تلے 4 بم حملوں میں ابتدائی معلومات کے مطابق 4 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

دفترِ  گورنرننگر ہار آیت اللہ ہوگیانی  کا کہنا  ہے کہ جلال آباد  کے گنجان ترین تالاشی علاقے میں کل شام  اوپر تلے 4 بم حملے ہوئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ان حملوں میں 4 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

ان حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں