جاپان: آکی ہیٹو کا 30 سالہ راج ختم ،ناروہیٹو نئے شہنشاہ

جاپان کے بادشاہ آکی ہیٹو نے تخت پر 30 سال  براجمان رہنے کے بعد دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد نارو ہیٹو نئے شہنشاہ بن گئے

1192619
جاپان: آکی ہیٹو کا 30 سالہ راج ختم ،ناروہیٹو نئے شہنشاہ

جاپان کے بادشاہ آکی ہیٹو نے تخت پر 30 سال  براجمان رہنے کے بعد دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستبرداری کی تقریبات کے سلسلے کا آغاز انہوں نے گزشتہ روز  ایک دیوتا کے مندر میں پوجا سے کیا۔

 گزشتہ دو صدیوں میں جاپانی تخت سے دستبردار ہونے والے وہ پہلے بادشاہ ہیں۔

 اُن کی جگہ پر ولی عہد نارو ہیٹو کل تخت پر براجمان ہو  جائیں   گے۔

 85 سالہ آکی ہیٹو دوسری عالمی جنگ کے بعد نئے ملکی دستور کے تحت بننے والے پہلے بادشاہ ہیں۔

 دستور میں جاپانی بادشاہ کو عوام کا نشان قرار دیا گیا ہے اور یہ بادشاہ کسی سیاسی قوت کا حامل نہیں ہوتا۔

 اُن کے والد ہیرو ہیٹو کو دوسری عالمی جنگ میں شکست ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں