سری لنکا: ہلاکتوں کی تعداد 310 تک پہنچ گئی

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر کلیساوں اور ہوٹلوں پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے  میں ہلاکتوں کی تعداد310 تک پہنچ گئی

1188327
سری لنکا: ہلاکتوں کی تعداد 310 تک پہنچ گئی

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر کلیساوں اور ہوٹلوں پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے  میں ہلاکتوں کی تعداد310 تک پہنچ گئی ہے۔

سری نکا کے اخبار ڈیلی میرر نے پولیس میڈیا ترجمان روان گوناسے کارا  کے بیانات کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ اتوار کے روز ایسٹر کے تہوار کے دوران کلیساوں اور ہوٹلوں پر کئے گئے بم حملوں  کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 290 سے بڑھ کر 310تک پہنچ گئی ہے۔

گوناسے کارا   نے کہا ہے کہ حملوں کے بعد آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت تک 4 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور حراست میں لئے جانے والے تمام افراد سری لنکا کے شہری ہیں۔



متعللقہ خبریں