سری لنکا: حملے 7 خود کش حملہ آوروں نے کئے ہیں

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر کلیساوں اور ہوٹلوں پر کئے جانے والے حملے 7 خود کش حملہ آوروں نے کئے ہیں

1187807
سری لنکا: حملے 7 خود کش حملہ آوروں نے کئے ہیں

سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر کلیساوں اور ہوٹلوں پر کئے جانے والے حملے 7 خود کش حملہ آوروں نے کئے ہیں۔

سری لنکا کے عدلیہ  طبّی ادارے کے حکام میں سے آریانندا ولیانگا  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل صبح کے وقت کلیساوں اور ہوٹلوں میں کئے جانے والے 6 حملے 7  خودکش حملہ آوروں نے کئے ہیں۔

ولیانگا نے کہا ہے کہ لاشوں کے ٹکڑوں پر تجزئیے سے ثابت ہوا ہے کہ حملے خود کش حملے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہوٹلوں اور کلیساوں میں خود کش حملہ آوروں کے جسموں کے ٹکڑے ملے ہیں تاہم دارالحکومت کولمبو کے نواحی علاقوں میں ایک گسٹ ہاوس اور  ایک اوور پاس کے قریب کئے گئے ساتویں اور آٹھویں حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں کل کے حملوں میں 290 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں