شمالی کوریا کی طرف سے ایک اور اسٹریٹجک گائیڈڈ اسلحے کا تجربہ

ایک نہایت اہم اسلحہ سسٹم کا تجربہ کیا گیا ہے، یہ اسلحہ سسٹم شمالی کوریا کی دفاعی طاقت میں اضافہ کرے گا: صدر کِم جونگ اُن

1185676
شمالی کوریا کی طرف سے ایک اور اسٹریٹجک گائیڈڈ اسلحے کا تجربہ

شمالی کوریا نے ایک اور اسٹریٹجک گائیڈڈ اسلحے کا تجربہ کیا ہے۔

یونہاپ   نے شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ اسلحے کا تجربہ شمالی کوریا کے صدر  کِم جونگ اُن کی زیر نگرانی کیا گیا۔

تجربے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں صدر کِم نے کہا  ہے کہ " ایک نہایت اہم اسلحہ سسٹم کا تجربہ کیا گیا ہے ۔ یہ اسلحہ سسٹم شمالی کوریا کی دفاعی طاقت میں اضافہ کرے گا"۔

اسٹریٹجک گائیڈڈ اسلحہ سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ  "قومی دفاعی شعبے کے ماہر سائنسدانوں نے بہت اعلیٰ سسٹم تیار کیا ہے"۔

ماہرین کے مطابق  یہ اسلحہ سسٹم ایک نیا اور ترقی یافتہ مختصر مسافت کا گائیڈڈ  یا پھر کروز میزائل  ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے ماہِ نومبر میں بھی ایک نئے اسلحے کا تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک طویل مسافت کی توپ ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں