جاپانی فضائیہ کا تربیتی F-35طیارہ سمندر میں گر گیا،پائلٹ لاپتہ

وزیر دفاع تاکیشی ایوایا  نے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ  طیارے  کی دم  کا ملبہ   ملک کے شمالی  ساحلی علاقے  سے ملا ہے جس کے لاپتہ پائلٹ کی تلاش تاحال جاری ہے

1180268
جاپانی فضائیہ کا تربیتی F-35طیارہ سمندر میں گر گیا،پائلٹ لاپتہ

جاپان میں  ایک تربیتی پرواز کے دوران   جاپانی  فضائیہ کا   ایف 35 طیارہ  بحر الکاہل میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

کیودو ایجنسی کے مطابق ، وزیر دفاع تاکیشی ایوایا  نے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ  طیارے  کی دم  کا ملبہ   ملک کے شمالی  ساحلی علاقے  سے ملا ہے جس کے لاپتہ پائلٹ کی تلاش تاحال جاری ہے ۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  یہ طیا رہ   مقامی وقت کے مطابق گزشتہ شام  7 بجکر 27 منٹ پر اپنے اڈے سے 135 کلومیٹر دور مشرقی    علاقے میں   ریڈار سے غائب ہوگیا  تھا ۔

 اس اثنا ٫  میں  وزیر دفاع نے  مزید  کہا کہ   ایف 35 اے قسم کے  طیاروں کو احتیاطی تدابیر کے تحت  پروازوں کےلیے روک دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں