افغانستان، امریکی فوجی قافلے پر خود کش حملہ

خود کش حملہ آور  نے بم لادی گاڑی کے ساتھ بگرام کے پُلِ سیاد علاقے میں واقع  فوجی اڈے کی جانب جانے والے امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا

1179578
افغانستان، امریکی فوجی قافلے پر خود کش حملہ

افغانستان میں نیٹو کے ما تحت فرائض ادا کرنے والے امریکی فوجیوں کے قافلے پر ایک کار بم  خود کش حملہ ہوا ہے۔

دارالحکومت کابل کے  قریب واقع صوبہ پروان کی تحصیل  بگرام کے کمشنر  عبدل شُکر قدسی نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور  نے بم لادی گاڑی کے ساتھ بگرام کے پُلِ سیاد علاقے میں واقع  فوجی اڈے کی جانب جانے والے امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ  اس حملے میں امریکی فوج کا  ایک ٹینک تباہ ہو گیا  ہے اور اس حملے میں جانی نقصان   کے حوالے سے فل الحال کوئی معلومات نہیں۔

حملے کی ذمہ داری طالبان تنظیم نے قبول کی ہے  تو افغانستان میں امریکی دستوں نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کا افغانستان میں سب سے بڑا فوجی ہوائی اڈہ بگرام میں ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں