افغانستان: پولیس کی گاڑی پر بم حملہ، ایک ہلاک 7 زخمی

بم سڑک کے کنارے نصب تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب پولیس کی گاڑی راستے سے گزر رہی تھی

1178741
افغانستان: پولیس کی گاڑی پر بم حملہ، ایک ہلاک 7 زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبے  ننگرہار کے مرکزی شہری جلال آباد میں بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ننگرہار گورنر دفتر کے ترجمان عطاء اللہ ہنگوئی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بم سڑک کے کنارے نصب تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب پولیس کی گاڑی راستے سے گزر رہی تھی۔

ہنگوئی کے مطابق حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں