روہنگیا مسلمانوں کی ملیشیا جانے کی کوشش ناکام

بنگلہ دیش کے  جنوب میں واقع قطب لانگ مہاجر کیمپ  میں مقیم 115 افراد کو غیر قانونی طریقے سے ملیشیا جانے سے روک دیا گیا

1178254
روہنگیا مسلمانوں کی ملیشیا جانے کی کوشش ناکام

بنگلہ دیشی پولیس نے میانمار کی سرحدوں کے جوار میں واقع ایک مہاجر کیمپ سے کشتیوں کے ذریعے ملیشیا جانے کی کوشش میں ہونے والے 115 روہنگینا مہاجرین کو جانے سے روک دیا۔

مقامی پولیس دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے  جنوب میں واقع قطب لانگ مہاجر کیمپ  میں مقیم 115 افراد کو غیر قانونی طریقے سے ملیشیا جانے سے روک دیا گیا۔

ان افراد میں سے 39 خواتین اور 26 بچے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ روہنگیا  مہاجرین نے ملیشیا جانے کے لیے ایجنٹوں کو رقوم ادا کی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں