افغانستان، طالبان کے حملے میں 7 سیکورٹی اہلکار ہلاک

فیض آباد کے کمشنر عالف شاہ  نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ  عسکریت پسندوں  نے فیض آباد کے بزگیک گاؤں کی ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بولا

1178322
افغانستان، طالبان کے حملے میں 7 سیکورٹی اہلکار ہلاک

طالبان عسکریت پسندوں کے افغان صوبے جزجان کی تحصیل فیض آباد میں  چوکیداروں  کے تھانے پر حملے  کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں ایک کمانڈر سمیت 7 چوکیدار ہلاک ہو گئے۔

فیض آباد کے کمشنر عالف شاہ  نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ  عسکریت پسندوں  نے فیض آباد کے بزگیک گاؤں کی ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بولا۔

جس کے بعد چھڑنےو الی جھڑپ تقریباً تین گھنٹوں تک جاری رہی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران طالبان کو بھی جانی نقصان پہنچا ہے۔

تا ہم طالبان نے اس واقع کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

دوسری جانب ننگر ہار کے مرکزی شہر جلال آباد میں ایک سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے 3 شہری موت کے منہ میں چلے گئے۔

دس افراد کے زخمی بھی ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں