افغانستان: اسکول پر راکٹ حملہ، 4 طالبعلم  شہید

غزنی میں ایک اسکول پر راکٹ حملے میں 4 طالبعلم  شہید، 2 اساتذہ اور 10 طالبعلم زخمی ہو گئے

1173842
افغانستان: اسکول پر راکٹ حملہ، 4 طالبعلم  شہید

افغانستان کے صوبے غزنی میں ایک اسکول پر راکٹ حملے میں 4 طالبعلم  شہید ہو  گئے ہیں۔

غزنی گورنر دفتر کے ترجمان محمد عارف نوری نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آندر کے نوح بابا ہائی اسکول پر اس وقت راکٹ آ گرا کہ جب اسکول میں بچے موجود تھے۔

حملے میں 4 طالبعلم شہید جبکہ 2 اساتذہ اور 10 طالبعلم زخمی ہو گئے ہیں۔

نوری نے کہا ہے کہ راکٹ کس کی طرف سے پھینکے جانے کی تحقیق کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں