افغانستان: رشید دوستم کے کانوائے پر طالبان کا حملہ

مزار شریف سے شبیرگان جاتے ہوئے اُچ کے مقام پر طالبان نے نائب صدر اوّل رشید دوستم کے کانوائے پر  حملہ کر دیا

1173826
افغانستان: رشید دوستم کے کانوائے پر طالبان کا حملہ

افغانستان کے نائب صدر اوّل رشید دوستم کے کانوائے پر مسلح کیا گیا جس میں دوستم محفوظ رہے ہیں۔

اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مزار شریف سے شبیرگان جاتے ہوئے اُچ کے مقام پر طالبان نے ان کے کانوائے پر  حملہ کر دیا۔

حملے میں ان کے حفاظتی دستے کا  ایک  گارڈ ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں لیکن وہ خود زخمی ہونے سے محفوظ رہے ہیں۔

تاہم طالبان  کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں دوستم کے 4 حفاظتی گارڈ ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں