افغانستان: نوروز کے موقع پر بم دھماکے،6 افراد ہلاک 23 زخمی

افغانستان میں نوروز کی تقریبات کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں

1167985
افغانستان: نوروز کے موقع پر بم دھماکے،6 افراد ہلاک 23 زخمی

افغانستان میں نوروز کی تقریبات کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔

 نئے ایرانی سال کی یہ تقریبات شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقے میں جاری ہیں۔

خبر  کے مطابق، طالبان کے ایک ترجمان نے انکار کیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ان کے عسکریت پسندوں کا ہاتھ ہے۔

  محکمہ داخلہ کے ترجمان  نصرت رحیمی   کا کہنا ہے کہ جس مقام پر دھماکے ہوئے ہیں اس کے قریب زیارت سخی نامی ایک مزار بھی واقع ہے جہاں  دیسی ساختہ چھوٹے بم تین مختلف مقامات پر نصب کیے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں