ملائشیا: حکومت نے سزائے موت ختم کرنے کا ارادہ ملتوی کر دیا

ہم نے سزائے موت کو ختم کرنے سے متعلق آئینی بل کو ایجنڈے پر لانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے اس کی جگہ 11 جرائم کے لئے سزائے موت کی شرط کو ختم کیا جائے گا: ہانیپا مائدین

1163566
ملائشیا: حکومت نے سزائے موت ختم کرنے کا ارادہ ملتوی کر دیا

ملائشیا میں حکومت نے سزائے موت کے خاتمے سے متعلق آئینی بل کو ایجنڈے پر لانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔

ملائشیا کے نائب وزیر انصاف ہانیپا مائدین نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے سزائے موت کو ختم کرنے سے متعلق آئینی بل کو ایجنڈے پر لانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے اس کی جگہ 11 کیٹلاگ جرائم کے لئے سزائے موت کی شرط کو ختم کیا جائے گا۔

مائدین نے کہا ہے کہ مذکورہ جرائم پر سزائے موت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ عدالت کی صوابدید پر چھوڑ دیا جائے گا۔

تاہم سزائے موت کے مکمل خاتمے کی حامی سول سوسائٹیوں نے حکومت کے فیصلے کے خلاف ردعمل  کا اظہار کیا ہے۔

"آزادی کے لئے وکلاء کا اتحاد" نامی سوسائٹی نے گذشتہ سال سزائے موت کے مکمل خاتمے کا اعلان کرنے کے باوجود اس معاملے میں کوئی قدم نہ اٹھانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور حکومت کے روّیے کو " اخلاقی بزدلی " قرار دیا ہے۔

سوسائٹی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عدالتوں کے پاس سزائے موت کے موضوع پر کوئی ٹھوس اصول موجود نہیں ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک سزائے موت موجود ہے کسی معصوم کے گلے میں پھانسی کا پھندہ نہ پڑنے کی کوئی ضمانت نہیں ہو گی۔

سوسائٹی نے حکومت سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی بھی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں