افغانستان، طالبان شر پسندوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک

طالبان: اس حملے کے ذریعے تین  چیک پوسٹوں پر قبضہ اور 28 فوجیوں   کو یرغمال بنا لیا گیا ہے

1161118
افغانستان، طالبان شر پسندوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک

افغان صوبے بدغیس میں فوجی اڈے پر طالبان  عسکریت پسندوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔

بوغا دیس ضلعی شوری ٰ کے صدر عبدل عزیزی بیگ   نے اخباری نمائندوں کو بیان دیا ہے کہ عسکریت پسندوں  کے بالا مرغاب فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 10 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے  بتایا کہ طالبان شر پسندوں نے 28 سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔

ادھر طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے کے ذریعے تین  چیک پوسٹوں پر قبضہ اور 28 فوجیوں   کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں