جنوبی کوریا اور امریکہ کی فوجی مشقیں قیام امن کے خلاف نقصان دہ ہونگی: شمالی کوریا

شمالی کوريا نے جنوبی کوريا اور امريکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کے بارے میں کہا ہے کہ يہ مشقيں جزيرہ نما کوريا ميں استحکام اور قيام امن کی کوششوں کو  نقصان  پہنچائيں گی

1159239
جنوبی کوریا اور امریکہ کی فوجی مشقیں قیام امن کے خلاف نقصان دہ ہونگی: شمالی کوریا

 

شمالی کوريا نے جنوبی کوريا اور امريکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کو "کھلا چيلنج" قرار ديتے ہوئے ان کی سخت الفاظ ميں مذمت کی ہے۔ 

پيونگ يانگ کے مطابق ،يہ مشقيں جزيرہ نما کوريا ميں استحکام اور قيام امن کی کوششوں کو  نقصان  پہنچائيں گی۔

یاد رہے کہ  سيئول اور واشنگٹن حکومتوں نے اپنی سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کو بحال کرنے کا فيصلہ گزشتہ اتوار کے روز کيا تھا۔

 امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوريائی رہنما کم جونگ اُن کے مابين فروری کے اختتام پر ہونے والی دوسری ملاقات کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشيدگی دوبارہ بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔



متعللقہ خبریں