بھارت: جعلی شراب پینے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی

صوبہ آسام میں جعلی شراب پینے کی وجہ سے مزید 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور اس طرح ہلاکتوں کی کُل تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے

1151363
بھارت: جعلی شراب پینے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی

بھارت کے شمال مشرق میں جعلی شراب پینے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 150 تک پہنچ چکی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق صوبہ آسام کے علاقوں گولا گھاٹ اور جورہٹ میں جعلی شراب پینے کی وجہ سے مزید 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور اس طرح ہلاکتوں کی کُل تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبے کے وزیر صحت ہمانتا بسوا شرما نے کہا ہے کہ مذکورہ دو علاقوں میں جعلی شراب سے متاثر ہونے والے 200 افراد ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

آسام کے کمیشنر جولی  سونووال نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت چائے کے باغات میں کام کرنے والے مزدوروں پر مشتمل ہے اور جعلی شراب بنانے کے شبہے میں 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش اور اتر کھنڈ کے اضلاع میں رواں مہینے کے دوران 99 افراد جعلی شراب پینے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں