امریکی انتظامیہ برائیوں اور تشدد کی علامت ہے جبکہ یورپ ناقابلِ بھروسہ ہے : مذہبی پیشوا علی خامنہ ای

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں فوجی افسران  کو خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور یورپی ممالک کو اپنا نشانہ بنایا

1141503
امریکی انتظامیہ برائیوں اور تشدد کی علامت ہے جبکہ یورپ ناقابلِ بھروسہ ہے : مذہبی پیشوا علی خامنہ ای

ایران کے مذہبی پیشوا علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ برائیوں اور تشدد کی علامت  اور اب ہمیں یورپ پر بھی اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

 ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں فوجی افسران  کو خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور یورپی ممالک کو اپنا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ماضی سے لے کر اب تک دنیا میں ہونے والی جنگوں اور پیدا ہونے والے بحران کا ذمہ دار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ برائیوں اور تشدد کی علامت ہے اور جب ہم" غارت ہو " امریکہ کا نعرہ لگاتے ہیں تو ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  ایران کا امریکی عوام سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے   جب  ہم "غارت ہو " امریکہ کا نعرہ لگاتے ہیں تو اس سے  ہماری  مراد صدر ٹرمپ، جان بولٹن اور پومپیو ہوتی ہے۔

انہوں نے  یورپ  کی جانب سے ایران کے ساتھ طے پانے والے نیو کلئیر سمجھوتے کے تحفظ کے لیے پیش کردہ  تجاویز کے بارے میں کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے ہیں یورپ کے ساتھ تعلقات قائم نہ کئے جائیں صرف یہ کہتا ہوں کہ یورپ پر  اعتماد نہ کیا جائے۔  اس لئے میں ایک بار پھر  متنبہ کرر ہاہوں کہ  امریکہ کی طرح ہمیں یورپ پر بھی بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ  نیوکلیئر موضوع سے متعلق ہونے والے مذاکرات کے دوران اپنے حکام کو واضح کردیا تھا کہ انہیں امریکہ کے وعدوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ان کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے پر یقین رکھنا چاہیے۔

نتیجے کے اعتبار سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے والے حکام یہ کہنے سے گریز نہیں کرتے" امریکہ قابلِ بھروسہ ملک نہیں  ہے"

فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے اور بدحال  اقتصادی  صورتحال کی وجہ سے ہونے والے مظاہروں کے بارے میں کہا کہ پیرس میں ہونے والے مظاہروں میں پولیس مظاہرین پر حملہ آور ہے آنسو گیس استعمال کرتے ہوئے ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انسانی حقوق کا بھی درس دیتے ہیں۔ یورپی باشندے نہ  آج،  نہ کل  اور نہ ہی تاریخ میں کبھی انسانی حقوق کوتسلیم کرتے رہے ہیں ان پر کبھی بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا ۔



متعللقہ خبریں