انڈونیشیا میں سیلاب اور لرزشِ اراضی کے باعث59 افراد ہلاک

قومی ہنگامی ایجنسی کے ترجمان ستوپو  پروہ نگ  روحو   نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 13 علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لرزش اراضی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 سے 59 تک پہنچ گئی ہے

1133077
انڈونیشیا  میں سیلاب اور لرزشِ  اراضی کے باعث59 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں  کے نتیجے میں  آنے والے سیلاب اور لرزشِ اراضی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 59 سے تجاوز کرگئی ہے۔

 قومی ہنگامی ایجنسی کے ترجمان ستوپو  پروہ نگ  روحو   نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 13 علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لرزش اراضی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 سے 59 تک پہنچ گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ علاقے میں ابھی تک 25 افراد لاپتہ ہیں اور 25 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

شدید بارشوں سیلاب سے متاثرہ افراد کو دوسرے علاقوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

 علاقے سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 خیال رہے انڈونیشیا میں ہرسال شدید بارشوں کے نیچے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بے شمار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں