افغانستان: فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ، 5 فوجی ہلاک 6 زخمی

صوبہ قندھار کی تحصیل میوند میں فوجی اڈے پر بم حملے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

1117804
افغانستان: فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ، 5 فوجی ہلاک 6 زخمی

افغانستان کے صوبہ قندھار کی تحصیل میوند میں فوجی اڈے پر بم حملے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

میوند پولیس ڈائریکٹریٹ  کے ترجمان اشرف وطن دوست  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان  نے  فوجی اڈے کے نیچے کھودی ہوئی سرنگ میں بم نصب کر کے اسے اڑا دیا۔

وطن دوست کے مطابق حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 35 ہے۔



متعللقہ خبریں