بابری مسجد سے متعلق قانونی عمل کو معمول کے مطابق پورا ہونے کا موقع دیں: مودی

قانونی عمل پورا ہونے کے بعد حکومت کی حیثیت سے ہماری جو بھی ذمہ داری ہوئی اسے پورا کرنے کے لئے ہم ہر طرح کی کوشش کریں گے: نریندر مودی

1117998
بابری مسجد سے متعلق قانونی عمل کو معمول کے مطابق پورا ہونے کا موقع دیں: مودی

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دسیوں سال سے جاری بابری مسجد کے تنازعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے   کہا ہے کہ اس تنازعے کے بارے میں کسی فیصلے کا جائزہ قانونی عمل کے مکمل ہونے پر ہی لیا جا سکتا ہے۔

اے این آئی خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں مودی نے کہا ہے کہ اس معاملے کے بارے میں قانونی عمل کو معمول کے مطابق پورا ہونے کا موقع دیں۔ سیاست اور عدلیہ کو ایک دوسرے کے ساتھ گڈ مڈ نہ کریں۔ قانونی عمل پورا ہونے کے بعد حکومت کی حیثیت سے ہماری جو بھی ذمہ داری ہوئی اسے پورا کرنے کے لئے ہم ہر طرح کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ صوبہ اتر پردیش میں 16 ویں صدی  کی تاریخی بابری مسجد  کو   1992 میں شہید کر دیا گیا تھا۔ اب انتہائی قومیت پرست ہندووں کا مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا مطالبہ ماحول کو کشیدہ بنا رہا ہے۔

انتہائی دائیں بازو کے گروپوں کا مطالبہ ہے کہ  مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی مسجد کی متنازع زمین پر مندر کی تعمیر کے موضوع کو پارلیمنٹ میں حل کرے۔



متعللقہ خبریں