انڈونیشیا: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 30 گھر مٹی تلے دب گئے

انڈونیشیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 41 لاپتہ ہو گئے

1116954
انڈونیشیا: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 30 گھر مٹی تلے دب گئے

انڈونیشیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 41 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے قومی محکمہ آفات BNPB کے ترجمان سوٹوپو نگروہو کے بیان کے مطابق مغربی صوبے جاوا کے علاقے سوکابومی  سے منسلک گاوں سیرنا رسمی میں شدید بارشوں کے نتیجہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی آفت کا سامنا کرنا پڑا۔

لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 30 گھر کہ جن میں 107 افراد  پناہ لئے ہوئے تھے مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔

 نگروہو کے مطابق آفت کی وجہ سے  3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاپتہ 41 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے  اور 61 افراد کو علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مون سون  کے زیر اثر منطقہ حارہ میں واقع ملک انڈونیشیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک تواتر کے ساتھ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی آفات کا سامنا ہوتا رہتا ہے۔ 



متعللقہ خبریں